Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ ہاکی: پاکستان میڈل کی دوڑ سے باہر

گولڈ کوسٹ:آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستانی ہاکی ٹیم ملائیشیا کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ اس فتح نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے دروازے بند کردیئے۔پاکستان ہاکی ٹیم نے تینوں ابتدائی میچز ڈرا ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل تک رسائی ناممکن بنا دی۔ ہندوستان نے ملائیشیا کو 1-2سے ہرا دیا۔ہند کی جانب سے ہرمنپریت سنگھ نے میچ کے پہلے اور تیسرے کوارٹرز میں پنالٹی کارنرز پر گول کرکے ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا جبکہ ملائیشیا کا واحد گول دوسرے کوارٹر میں فیصل نے اسکور کیا ۔ ہرمنپریت سنگھ کو ہیٹ ٹرک کو موقع ملا لیکن ان کا شاٹ حریف گول کیپر نے روک لیا۔ ہندوستانی ٹیم کو میچ کے دوران9پنالٹی کارنرملے۔ پول بی سے انگلینڈ اور ہند نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انگلینڈ نے ویلز کو2-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ قومی ٹیم بدھ کو ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی تاہم میڈل کی دوڑ سے باہر ہے۔ 

شیئر: