Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکیبیز کے تمام مریض مکمل طور پر صحت یا ب ہو چکے ، گورنریٹ

 مکہ مکرمہ.... گورنریٹ کا کہنا ہے کہ اسکیبیز کے تمام مریض مکمل طور پر شفا یا ب ہو چکے ہیں ۔ گورنریٹ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں سے اسکیبیز کا مرض کا پھیل رہا تھا جس پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ گورنریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سروے ٹیمیں بھیجی جن کی تعداد 108 تھی ۔ ٹیموں نے 15محلوں کو دورہ کیا اور لوگوں کو اسکیبیز کے بارے میں اہم معلومات مہیا کیں ۔ مختلف علاقو ںمیں قائم 96 اسکولوں کا بھی دورہ کیا گیا ۔ واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے مملکت کے مختلف شہروں میں اسکیبیز کے مرض میں اضافہ ہو گیا تھا جس سے بڑی تعداد میں طلباءمتاثر ہو رہے تھے ۔ اسکیبیز کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرض متعدی ہے جو ایک سے دوسرے شخص کو آسانی سے منتقل ہو جاتا ہے ۔ جلد ی خارش کے اس مرض کا وائرس عام طور پر سیلن زدہ مقامات پر پایا جاتا ہے اس لئے احتیاط کے طور پر مرض میں مبتلا شخص کو دوسروں سے دوررکھا جانا چاہئے ۔ مکہ مکرمہ میں جلدی خارش میں مبتلا سب سے زیادہ مریض برمی تھے ۔ دریںاثناءماہر تعلیم عوض الشمرانی نے کہا ہے کہ اسکیبیز کا مرض ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے ۔ وزارت تعلیم کو چاہئے تھا کہ فوری طور پرایکشن لیتے ہوئے ان اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں روک دیتے جہاں اسکیبیز کا پہلے مریض کے بارے میں انکشاف ہوا تھا۔
 

شیئر: