Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوارڈ دینے والے سینیئراداکاروں کو بھی یاد رکھیں، زیبا شہناز

سینیئر اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ کریئر کے دوران زیادہ تر مزاحیہ کردار اداکئے ۔ آج بھی خواہش ہے کہ مجھے کسی سنجیدہ کردار کےلئے کاسٹ کیا جائے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے بیٹی ہونے کے باوجود بیٹے کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں۔ جس طرح عام گھریلو لڑکیاں شادی کر کے اپنا گھر بسا لیتی ہیں، میں نے اس کے برعکس اپنے والدین کا بوجھ کم کرنے کے لئے شوبز میں کام کیا اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی تمام ذمہ داریاں اٹھائیں ۔ آج میرے تمام بہن بھائی اپنے اپنے گھر خوش ہیں ۔ میں نے پی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامے ” ففٹی ففٹی “ میں کام کر کے اپنا نام بنایا ۔ سنجیدہ رول کی خواہش ہے مگر مجھے مزاحیہ کردار ہی دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے صاحبان اختیار سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے آنے والے بچوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس مل گیا مگر مجھ سمیت میرے ساتھ شوبز میں اپنا کریئر شروع کرنے والوں کو آج بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔پرائیڈ آف پرفارمنس جیسا ایوارڈدینے والی کمیٹی کو سینیئر اداکاروں کو بھی یاد رکھنا چاہئے ۔
 

شیئر: