Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل:ڈوپلیسس پر تماشائی نے جوتا پھینک دیا

 
چنئی: ہندوستان میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ایک تماشائی نے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس پر جوتا پھینک دیا۔سوشل میڈیا پر کھیل کے میدان میں اس تنگ نظری پر سخت تنقید کی جا رہی ہے، غیر ملکی مہمان کو گھر بلا کر رسوا کرنے کے اس واقعہ پر لوگوں نے اپنا اپنا اظہار کیا ہے ۔آئی پی ایل میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس کی اس تذلیل کے بعد پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ سال بھی جنوبی افریقہ اور ہندکے درمیان میچ میں تماشائیوں نے گراونڈ میں پانی کی بوتلیں پھینکی تھیں جبکہ پاکستان کے ساتھ کولکتہ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کو تماشائیوں کے ناروا رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال کر میچ مکمل کرایا گیا تھا۔ 

شیئر: