Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد عالم نے یویو ٹیسٹ میں نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

 
لاہور:ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے کے  بعد چیف سلیکٹر انضمام کی نظر سے محروم فواد عالم نے ایک مرتبہ پھر سلیکٹرز کو آئینہ دکھاتے ہوئے 32 سال کی عمر میں یویو ٹیسٹ میں 19 کا متاثر کن اسکور حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کےلئے جن کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کےلئے طلب کیا گیا ان میں فواد عالم کا نام بھی شامل ہے اور فٹنس خصوصاً یو یو ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 نمبر لے کر سلیکٹرز کے تمام عذر ختم کر دیے ۔ڈومیسٹک کرکٹ خصوصاً قائد اعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کا قومی ٹیم سے مستقل باہر رہنا کسی معمے سے کم نہیں۔انہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔فواد عالم نے اپنی عمدہ کارکردگی سے نوجوان کرکٹرز حسن علی، بابر اعظم اور فخر زمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو 18پوائنٹس حاصل کر سکے۔ان کے مقابلے میں کپتان سرفراز احمد نے 17.4 اسکور کیا جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان 21 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہے اور اسد شفیق کا 20 اسکور کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔فواد عالم نے گزشتہ ڈومیسٹک سیزن کے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں 40.71 کی اوسط سے 570 رنز اسکور کئے تھے۔

شیئر: