Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب کوئی کام اٹکانے، لٹکانے اور بھٹکانے کیلئے نہیں ہوگا، مودی

موتی ہاری۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں سڑک سے لیکر ایوان تک روڑے اٹکا رہی ہے۔اب کوئی کام اٹکانے، لٹکانے اور بھٹکانے کیلئے نہیں ہوگا۔ 100سال قبل مہاتما گاندھی نے چمپارن میں (ستیہ گرہ ) تحریک شروع کی تھی جس کا مقصد نیل کی کھیتی کرنے والے کسانوں کی حمایت کرنا تھا۔ اس تحریک کے 100سال مکمل ہونے کی تقریب کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے’’ ستیہ گرہ سے سوچھ گرہ ‘‘کے موضوع پرتقریر کی۔انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں غریبوں کو بااختیار ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں،انہیں محسوس ہوتا ہے کہ غریب اگر مضبو ط ،تعلیم یافتہ اور مستحکم ہوگئے تو انہیں گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں:- - - -نقل سے منع کرنے پر طلبہ کا ہنگامہ، فائرنگ اور پتھراؤ

شیئر: