سی بی ایس ای 12ویں کلاس کا دوبارہ امتحان 27اپریل کوہوگا،ترجمان
نئی دہلی۔۔۔۔سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) کے ترجمان نے بتایا کہ بورڈ کا 12ویں کلاس کا اکنامکس کا لیک ہونیوالاپیپر منسوخ کردیا گیا تھا، اب اس کا امتحان 27اپریل کو ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ امتحان کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پیپر لیک نہ ہونے کے سلسلے میں تمام تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔