Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے کیمیائی حملے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

 نیویارک.... روس نے شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس کی جانب سے ویٹو کردیا گیا ۔ قرارداد کی منظوری کی صورت میں شام میں کیمیائی حملے سے متعلق نئے سرے سے تحقیقات کا آغاز ہوتا۔ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر 12 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیتے ہوئے امریکہ کا ساتھ دیا ۔بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ چین نے معاملے کو خود سے دور رکھتے ہوئے ووٹ دینے سے گریز کیا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شام میں شہریوں پر مبینہ زہریلی گیس کے استعمال پر بشارالا اسد کی حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ادھرروس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کیمیائی حملے کے جواب میں کسی فوجی کارروائی سے باز رہے۔

شیئر: