Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کی امریکی ائیر پورٹ پر تلاشی، اچھی مثال؟

اسلام آباد ... وزیر خارجہ خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نجی دورہ امریکہ کے دوران تلاشی میں کوئی مضائقہ نہیں۔اس سے عزت میں کوئی فرق نہیں آتا ۔سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نجی دورہ پر امریکہ گئے تھے۔ اس سے پہلے برطانیہ کا بھی انہوں نے نجی دورہ کیا اور ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔ یہ ایک اچھی مثال ہے کہ وزیراعظم نے پروٹوکول نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں کسی کی تلاشی میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ اس سے عزت میں بھی کوئی فرق نہیں آتا۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ گئی؟
 

شیئر: