ریاض.... باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستان اپنے مغربی ساحل پر بڑی آئل ریفائنری کے 50 فیصد حصص سعودی آرامکو کے حوالے کردے گا۔ یہ ریفائنری یومیہ 1.2 ملین بیرل تیل صاف کیا کرے گی۔ امکان ظاہر کیا گیاہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کے دورہ ہند کے موقع پر اس حوالے سے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔ آرامکو نے گزشتہ سال دہلی میں اپنا دفتر کھولا تھا اور وہ دنیا میں خام تیل استعمال کرنے والے تیسرے بڑے ملک ہندوستان میں تیل کی طلب اور سرمایہ کاری میں روز افزوں اضافے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ ہندوستان نے اپنے یہاں آئل ریفائنری کی استعداد میں 77 فیصد اضافے کی اسکیمیں مقرر کرلی ہیں۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ 2030 ءتک یومیہ 8.8 ملین بیرل تیل صاف کرنے لگے۔