Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ دشمنی بدترین ہے

دبئی:آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 4میچوں کی حالیہ ٹیسٹ سیریز کو ریفری کے طور اپنے 14سالہ کیریئر کی بدترین سیریز قرار دیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دی گئی سیریز رپورٹ میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی سیریز کے دوران حریف ٹیموں میں اتنی دشمنی اور مخالفت نہیں دیکھی جو اس سیریز میں دیکھی۔ گڑ بڑ کا آغاز سیریز کے پہلے ہی میچ سے ہوگیا تھا ، دوسرے ٹیسٹ میں اسے مزید مہمیز ملی اور تیسرے ٹیسٹ میں جو کچھ ہوا وہ اسی صورتحال کا نتیجہ ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اور نائب کپتان سمیت 3کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کی پابندی کا شکار ہو ئے۔دونوں ٹیموں کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ تو دور دور تک کہیں نظر نہیں آئی ۔ جیف کرو نے کہا انہیں یہ سب دیکھ کر بہت دکھ بھی ہوا کہ ایک خوصورت کھیل کس طرح خراب رویوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔دریں اثناءآسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ، ان کے سابق نائب اور اوپنر ڈیوڈ وارنر اور سابق اوپنر کیمرون بین کرافٹ کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم کردیا ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے با لترتیب ایک، ایک سال اور 9 ماہ کے لئے پابندی کا شکار ہو کر میدان سے باہر ہو چکے ہیں۔ 

شیئر: