Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل:چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا

چنئی:تماشائیوں کے احتجاج اور مخالفانہ نعرے بازی اور203رنز کے بڑے ہدف کے باوجود آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنا میچ 5وکٹوں سے جیت لیا۔ اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں2سال کی پابندی کے بعد لیگ میں واپس آنے والی سابق چیمپیئن ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 6وکٹوں کے نقصان پر202رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے آندرے رسل نے36گیندوں پر88رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 11چھکے اور صرف ایک چوکا شامل تھا جبکہ روبن اتھاپا، کپتان دنیش کارتھک بھی با لترتیب 29اور26رنز بنا نے میں کامیاب رہے۔شین واٹسن نے2وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں مین آف دی میچ سیم بلنگز کے23گیندوں پر56اور اوپنرزشین واٹسن اور امباٹی رائیڈو کے 42اور39رنز کی بدولت کامیابی کا حصول زیادہ مشکل ثابت نہیں ہوا۔ کپتان مہندرسنگھ دھونی نے بھی25رنز کا حصہ ڈالا اور ان کی ٹیم5وکٹوں کے نقصان پر ا ٓخری اوور کی پانچویں گیند پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

شیئر: