Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں ’’راون راج ‘‘چل رہا ہے ، کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں ’’راون راج‘‘چل رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے دور میں ریاست میں بیٹیاں انصاف کی بھیک مانگتی ہیں اور خود کشی کرنے کیلئے مجبور ہوجاتی ہیں ۔بیٹیوں کے باپ کو پولیس حراست میں قتل کیا جاتا ہے۔زیادتی کے ملزم بی جے پی کے رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کررہی بلکہ پورے معاملے کو خاندانی تنازع قراردیکر زیادتی کے واقعہ کو مسترد کررہی ہے۔رندیپ نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ ، ملزم رکن اسمبلی کو عہدے سے برخاست کردیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -راجستھان آپ پارٹی کا کمارسے’’ وشواس‘‘ ٹوٹا

شیئر: