Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کو 33.8ارب ڈالر کا منافع

ظہران..... سعودی آرامکونے 2017 ءکے پہلے 6ماہ کے دوران 33.8ارب ڈالر کا خالص منافع کمایا۔ یہ بات بلومبرگ خبررساں ادارے نے آرامکو کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی گوشواروں کے تناظر میں بیان کی ہے۔ آرامکو کے ایگزیکٹو چیئرمین امین الناصر نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی آرامکو 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران اپنے حصص جاری کر دے گی۔ توقع ہے کہ حصص کے پہلے ایڈیشن سے آرامکو 2ٹریلین ڈالر کما لے گی۔ ایسا ہونے پر آرامکو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی قرار پا جائے گی۔ آرامکو کی مارکیٹ ویلیو ایپل کمپنی سے تقریباً دگنی ہے۔ یہ ایکسن موبل سے 4گنا بڑی ہے۔ جبکہ ایم ایس سی آئی سے 5گناہ زیادہ ہے۔ اپریل 2016ءمیں سعودی ولی عہد نے توقع ظاہر کی تھی کہ آرامکو 2ٹریلین ڈالر سے زیادہ کے حصص جاری کرے گی۔ 

شیئر: