Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی واپسی پر مملکت روشن

مکہ مکرمہ .... سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وطن واپسی کی خوشی میں سوشل میڈیا پر "آپ کی وطن واپسی سے سعودی عرب روشن ہو گیا" ٹرینڈ جاری کر دیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ ، فرانس، اسپین سمیت مختلف ممالک کا تقریباً ایک ماہ کا دورہ مکمل کر کے ریاض پہنچے تو مقامی شہریوں نے غیر معمولی خوشی اور مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تحریر کیا کہ "آپ کی وطن واپسی سے سعودی عرب روشن ہو گیا" چند گھنٹوں کے اندر اسے سعودی ٹرینڈ کی حیثیت حاصل ہو گئی۔ ایک صحافی مفرح الشقیقی نے تحریر کیا کہ 20ملین سعودیوں کے دل آپ کی وطن واپسی پر خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ ارویٰ الرجحی نے تحریر کیا کہ مملکت میں نیا دور شروع ہوا ہے۔ نوجوان قائد ہمار ی آرزوں کا امین ہے۔ ایک اور صاحب نے تحریر کیا کہ تاریخی خارجی دورے نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ 
 

شیئر: