حیدرآباد ۔۔۔۔ ریاست تلنگانہ کے سرپورکاغذنگر کے ایس پی ایم گارڈن میں 131 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ریاستی وزیراندراکرن ریڈی نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پراپنے خطاب میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ قبائلی طبقہ سے تعلق رکھنے والی 131 غریب لڑکیوں کو شادی میں ایک تولہ سونے کا منگل سوتر، ایک الماری اورجہیز کا سامان دیا گیا۔ اسکے علاوہ حکو مت کی جانب سے’’ کلیان لکشمی‘‘ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 116 روپئے کا چیک بھی دیا گیا۔ عادل آباد کے رکن پارلیمنٹ جی گنیش، رکن قانون ساز کونسل پورنم ستیش، رکن اسمبلی بیلم پلی درگم چنیا، رکن اسمبلی آصف آباد کووا لکشمی اوردوسرے بھی موجود تھے۔ ان تمام نے نو بیاہتا جوڑوں کو دعائیں دیں اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔