جاسوسہ کی تربیت مشکل تھی، عالیہ
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی فلم ' راضی' کے بارے میں خاصی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم کا ٹریلر آنے کے بعد مداح فلم میںہندوستانی جاسوسہ کے کردار کو سراہ رہے ہیں ۔ ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں عالیہ اپنے جاسوسہ بننے کے طریقے مداحوں سے شیئر کرتی دکھائی دے رہی ہیں عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم میں دماغ کے ساتھ ساتھ ہاتھوں پیروں کا استعمال ،لڑنا اور گولیاں چلانا سب انتہائی مشکل ترین تربیت تھی۔ فلم میں عالیہ کا کردار ایک ایسی بیٹی کا ہے جو پاکستان میں شادی ہوکر جاتی ہے اور ایک ہندوستانی ایجنسی کیلئے خفیہ ایجنٹ کا کام کرتی ہے۔