Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے شام پر حملہ کردیا

دمشق ...امر یکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر شام میں فضائی حملہ کردیا۔ ان حملوں کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کی جانب سے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افواج کو حکم دیتا ہوں کہ وہ بشارالاسد کی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں ۔ جب تک شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بند نہیں کر دیا جاتا معاشی، سفارتی اور فوجی دباو جاری رکھیں گے ۔اس حکم کے بعد رات گئے دمشق میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائیں دیں ۔امریکی بحری جہازوں سے کروز میزائیل داغے گئے۔ پینٹاگون حکام نے بتایا کہ حملے میں کیمیائی ہتھیار بنانے والے اہم پروگرام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں مغربی شام کے 3 خاص حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دمشق میں سائنسی ریسرچ سینٹر، حمص کے مغرب میں کیمیائی ہتھیاروں کے گودام اور کمانڈ پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ شام کے سرکاری ذرائع نے کئی حملوں کو ناکام بنا نے کا دعوی کیا ہے۔

شیئر: