ایکنی جلد کے مسائل میں سے ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے جو بہت سے افراد کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مہنگی بیوٹی پراڈکٹس کے بجائے قدرتی اجزا پر انحصار جلد کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ ناریل کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال ایکنی دور کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔ ناریل کے تیل کو اپنے چہرے پر موجود ایکنی پر لگائیں اور چند گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں ۔ ناریل کے تیل کو بطور موسچرائز سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ اس کی مدد سے جلد کو مناسب مقدار میں چکنائی حاصل ہوتی ہے . یہ عام لوشن یا بیوٹی کریم کی طرح جلد پر سوزش یا اضافی چکنائی پیدا کرنے کا سبب نہیں بنتا اس طرح یہ جلد کی قدرتی انداز میں حفاظت میں مدد کرتا ہے ۔
ناریل کے تیل اور ہلدی کا مرکب بھی ایکنی والی جلد کیلئے مفید ہے ۔ ایک چمچ تازہ اور قدرتی ہلدی کو ایک چمچ ناریل کے تیل میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر موجود ایکنی پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں ۔ یہ عمل باقاعدگی سے کرنے سے ایکنی میں زبردست کمی واقع ہوگی ۔ ناریل کے تیل کے ساتھ بیکنگ سوڈے کا استعمال بھی ایکنی کے مسئلے سے نمٹنے کا بہترین حل ہے ۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ کھوپرے کا تیل مکس کر کے اسکی باریک تہہ چہرے پر موجود ایکنی پر لگائیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھو دیں ۔ اس پیسٹ کا روزانہ استعمال بہت جلد ایکنی کے مسئلے سے نجات دلا دے گا .