جی میل کوجلد ری ڈیزائن کیا جائے گا
گوگل اپنی ای میل سروس جی میل کو جلد ری ڈیزائن کرنے جارہا ہے ۔ گوگل اس ڈیزائن میں نئے فیچرز کو شامل کرے گا جس میں اسمارٹ رپلائی اور سنوز فیچر وغیرہ شامل ہیں۔ اسمارٹ رپلائی صارفین کو ای میل کے فوری جواب کیلئے آپشنز فراہم کرے گا۔ سنوز فیچر کی مدد سے مخصوص وقت کے لیے ای میلز کو انباکس سے غائب کیا جا سکے گا۔ یہ دونوں فیچر گوگل کی موبائل جی میل ایپ کا حصہ ہیں تاہم اب انہیں ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔ نئے ڈیزائن میں سائیڈ بار کو بھی شامل کیا جائے گا جس میں گوگل کلینڈر کو ای میل پیغامات کے ساتھ استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔ تمام تبدیلیوں کو آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔