Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے کمپنی نومبر میں فولڈایبل اسمارٹ فون پیش کرے گی‎

دیگر بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں کی طرح ہواوے بھی فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔ کمپنی نے اس حوالے سے ایل جی الیکٹرونکس سے معاہدہ بھی کر لیا ہے اس کے علاوہ کمپنی نے مختلف مقامی اور انٹرنیشنل اسمارٹ فون پارٹ میکرز کمپنیوں سے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ بھی طے کیا ہے۔کمپنی اس فون کو رواں سال نومبر میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہواوے کے علاوہ ایپل اور سام سنگ کمپنی بھی فولڈایبل فون کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس کے علاوہ زیڈ ٹی ای کمپنی نے ایکسون ایم فولڈایبل اسمارٹ فون گزشتہ سال متعارف بھی کرا دیا ہے جس میں دو مختلف ڈسپلے اسکرینز کو باہم جوڑا گیا ہے۔
 

شیئر: