Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکے سے پیسے لانے سے انکار پر شوہر نے دی طلاق

امروہہ۔۔۔۔پارلیمنٹ سے سڑکوں تک طلاق ثلاثہ کے بارے میں شورمچا، مرکزی حکومت سخت قانون بنانے کی وکالت کررہی ہے لیکن طلاق کا معاملہ کم ہوتا نظر نہیں آرہا۔جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر نئی نویلی دلہنوں کو پریشان کیا جاتا ہے ۔امروہہ کے گاؤں اصغری پور کے رہنے والے ایک شخص نے چند برس قبل اپنی بیٹی کی شادی دھوم دھام سے علاقے کے نوجوان سے کی تھی ۔شادی میں والد نے اپنی حیثیت سے زیادہ جہیز دیا لیکن سسرالیوں کی نظر میں ہیچ تھا۔شوہر، اسکے بھائی اور جیٹھانی نے اس پر طعن تشنیع اور تشدد کا بازار گرم کردیا۔ وقت کے ساتھ صاحب اولاد ہوگئی ۔ گزشتہ ہفتے جیٹھ جو فوجی ہے، گھر آیا اور کہا کہ اسے کچھ کام کیلئے رقم کی ضرورت ہے ۔ اس نے چھوٹے بھائی سے پیسے کیلئے کہا۔ شوہر نے بیوی سے کہا کہ وہ اپنی ماں سے ایک لاکھ روپے مانگ کر لائے ۔ بیوی کے انکار پر شوہر ، جیٹھ ، جیٹھانی نے اسے زدوکوب کرنا شروع کردیا اور شوہر نے اسے طلاق دیکر گھر سے نکال دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ریزرویشن کوئی ختم نہیں کرسکتا، وزیر اعلیٰ بہار

شیئر: