Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام نے پھر کیمیائی حملہ کیاتو دوبارہ حملہ کرینگے، ٹرمپ

      نیو یارک۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے اپنے شہریوں پر مزید کیمیائی حملے کیے تو امریکہ اس پر دوبارہ حملہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے۔امریکی صدر کی یہ تنبیہ امریکہ اور اس کے 2 اور اتحادیوں کے اس حملے کے بعد آئی ہے جب انھوں شامی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے دوما میں کئے جانے والے مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں گزشتہ روز شام کے3 مقامات پر میزائلوں سے حملہ کیا۔واضح رہے کہ شام نے مسلسل کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے مرکزی اتحادی ملک روس نے امریکی حملے کی مذمت کےلئے قرار داد پیش کی لیکن وہ مسترد کر دی گئی۔

شیئر: