Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : اسکول انتظامیہ نے برما کی یتیم طالبہ کی شادی کرا دی

 مکہ مکرمہ.... یہاں خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ء ثانوی اسکول کی انتظامیہ نے برما کی ایک یتیم طالبہ کی شادی دھوم دھام سے کرا دی۔ اسکول کی تما م استانیاں، طالبات اور کارکن خواتین نے تما م اعزاز و اکرام اور انتہائی محبت و مودت کے ساتھ اس کی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اسکول کی پرنسپل امل محروس نے بتایا کہ جب اسکول انتظامیہ کو پتہ چلا کہ برما کی طالبہ یتیم ہے اور بیوہ ماں کے سوا کوئی اس کا سہارا نہیں، غربت اور ناداری کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے ، اسی کے ساتھ اسکول انتظامیہ کو یہ بھی معلوم ہوا کہ برمی طالبہ کی تما م سہیلیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں اور وہ اس حوالے سے افسردہ اور دکھی رہنے لگی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اس کے انسانی و سماجی حالات کو دیکھتے ہوئے اس کی شادی کا پروگرام بنا لیا۔ طالبہ اسکول سے فارغ ہی ہونے والی تھی۔ اسکول کی سیکریٹر ی منال عاشور نے بتایا کہ برمی طالبہ کے والد کا انتقال اس کی پہلی کلاس میں داخلے کے بعد ہوگیا تھا۔ ماں نے اس کا رشتہ کرادیا تھا لیکن عروسی ملبوسات، خوشبویات اور زیورات وغیرہ کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہیں ہوپا رہی تھی۔ طالبات اور ان کی ماﺅں نے اپنی ہم جماعت یتیم طالبہ کیلئے شادی کے لوازمات تحائف کی صورت میں پیش کئے۔ استانیوں نے بھی حصہ لیا۔ شادی کی تقریب میں اس کی ماں اور اس کی سہیلیوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ عبیر نامی طالبہ کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنی شادی کے انتظامات اس شان سے دیکھے تو شکر کے باعث کی زبان کنگ ہوگئی۔ وہ اسٹیج پر جسے اس کیلئے سجایا گیا تھا جاتے وقت اشکبار ہوگئی ، اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ میری شادی اتنی شان و شوکت کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔ عبیر نے اپنی استانیوں، اسکول کی انتظامیہ اور سہیلیوں کے اس کردار کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ 

شیئر: