Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب یو این ویمن کا رکن منتخب

 ریاض ...مرد و زن میں مساوات کیلئے قائم اقوام متحدہ کے ادارے کی مجلس عاملہ کا رکن سعودی عرب کو منتخب کرلیا گیا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات سعودی مشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر بتائی ہے۔ جنوری 2019ءسے رکنیت کی شروعات ہوگی۔سعودی مشن نے بتایا کہ مملکت کو 2019ءسے 2021ءتک یو این ویمن کونسل کی مجلس عاملہ کا رکن منتخب کرلیا گیا۔

                             

شیئر: