ریاض ...سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں کرائے کے انتہائی انوکھے معاہدے کی خبر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک زمین ایک ہزار برس کیلئے کرائے پر اٹھائی گئی ہے ۔ سالانہ کرایہ 2ریال رکھا گیا ہے۔ کرائے کے معاہدے کی مدت ایک ہزار برس ہے۔ شروعات 1354ھ سے ہوگی اور اختتام 2354ہجری میں ہوگا۔ ایک ہزار برس کا مجموعی کرایہ 2ہزار ریال بنے گا۔کرائے کے معاہدے کی تصدیق قصیم کی عدالتو ںکے سربراہ نے کردی ہے۔