Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیبہ تشدد کیس،سابق جج اور اہلیہ کو سزا

اسلام آباد.. اسلام آبادہائیکورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک سال قید اور50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ دونوں مجرمان کمسن ملازمہ پر جسمانی تشدد میں ملوث پائے گئے۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد پولیس نے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ کمسن ملازمہ پر تشدد کے معاملے کا چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیا تھا۔ دریں اثناءسابق جج راجہ خرم علی خان نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، جس کے لئے ضمانت دی جائے۔
مزید پڑھیں:کرپشن الزامات ،نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر برطرف

شیئر: