Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی اور قابل اعتماد پارٹی ہے، یوگی

لکھنؤ۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی کودنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور قابل اعتماد ہونے کی علامت قراردیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مرکز اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ترقی اور اچھی حکمرانی کی بدولت پارٹی مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے۔انہوں نے  قانون ساز کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور امیدواروں کو اعزازات سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ 8،9ماہ قبل قانون ساز کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونیوالے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ان کے ساتھیوں کیلئے نشستیں چھوڑی تھیں ، بی جے پی نے ان لوگوں کو دوبارہ قانون ساز کونسل کا رکن بناکر قابل اعتماد ہونے کا پیغام دیا۔مجھے امید ہے کہ قانون ساز کونسل کے ارکان تمام پارٹیوں کی اقدار و روایات اور نظریات کا پاس رکھتے ہوئے ریاست اتر پردیش کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد فراہم کرینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -مکہ مسجد دھماکہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج نے استعفیٰ دیدیا

شیئر: