پاکستان یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کارکن منتخب
نیو یارک ...پاکستان اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی کی اقتصادی وسماجی کونسل اور یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کارکن منتخب ہوگیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی2اہم باڈیز میں کامیاب ہوا ہے۔ یہ کامیابی پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کامنہ بولتاثبوت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ غیرسرکاری تنظیموں کے بارے میں کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پاکستا ن دنیا بھر میں لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومتوں کے ساتھ ملکرکام کرنے اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔یونیسیف میں بھی پاکستان کا اہم کرداررہاہے۔