Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں 7 ویں بار ہنگامی حالت میں توسیع کی تجویز

انقرہ۔۔۔ ترک صدر رجب طیب اردگا ن نے ملک میں جاری ہنگامی حالت میں مزید 3ماہ کی توسیع کی کوششیں شروع کر دیں ۔ خیال رہے کہ ترکی میں 2016ءکے موسم گرما میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔ترک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو ملک میں ہنگامی حالت میں مزید توسیع کی درخواست پر رائے شماری کی درخواست بھیجی ہے۔ اس تجویز پر آج رائے شماری ہو گی۔

شیئر: