ریاض..... سعودی عرب نے امریکہ سے بانڈز کی ریکارڈ خریداری کرلی۔ اب تک 151 ارب ڈالر کے سودے کئے جاچکے ہیں۔ ایک برس کے اندر 34 ارب ڈالر اور ایک ماہ میں 7.3 ارب ڈالر کے بانڈز خریدے گئے۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی وزارت خزانہ نے مارچ 2015 ءمیں امریکی بانڈز خریدنے والوں کی تفصیلات جاری کی تھیں تب سے لے کر فروری 2018ءتک سعودی عرب نے امریکی بانڈز ریکارڈ شکل میں خریدے ۔ امریکی بانڈز خریدنے والوں میں سعودی عرب کا نمبر 12واں ہے۔ چین، جاپان، آئرلینڈ، برازیل، جزائر کیمان ، برطانیہ ، سوئٹزرلینڈ لیگزمبرگ، ہانگ کانگ، تائیوان اور ہندوستان کے بعد سعودی عرب کا نمبر ہے۔ جنوری 2018ءکے اختتام تک مملکت نے امریکہ سے 143.6 ارب ڈالر کے بانڈز خریدے تھے۔ فروری کے اختتام تک 150.9 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز سعودی عرب نے خرید لئے۔