Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت نے کمپنی کیخلاف 24 مزدوروں کے بقایا جات کا تنازع طے کرا دیا

ریاض.... سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے وادی الدواسر کے نجی ادارے پر 24 مزدوروں کے بقایاجات کا تنازع طے کرا دیا۔ نجی ا دارے نے چار ماہ سے زیادہ عرصہ سے مزدوروں کو ان کی تنخواہیں نہیں دی تھیں۔ وادی الدواسر میں مکتب العمل کے ڈائریکٹر مناحی القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مزدوروں کی شکایت کی حقیقت دریافت کرنے اور شکایت کی سچائی سامنے آجانے کے بعد نجی ادارے کے نمائندے کو طلب کیا گیا ۔ اس کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔ وزارت کے افسران نے نجی ادارے پر یہ بات واضح کردی کہ ملازمین کی تنخواہ نہ دینے کی صورت میں مقررہ قانونی کارروائی ہوگی اس سے کسی بھی ادارے کو استثنیٰ نہیں۔ القحطانی نے مزید بتایا کہ وزارت محنت ملازمین کی تنخواہوں کی برطرف ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف یہ کہ قواعد و ضوابط جاری کئے ہوئے ہے نجی اداروں اور کمپنی کے دورے بھی کئے جارہے ہیں تاکہ ان پر دباﺅ بنا رہے کہ وہ کسی بھی کارکن کی تنخواہ ادا کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ القحطانی نے تمام کارکنان سے کہا ہے کہ وہ خلاف ورزی پر رابطہ کریں ۔ 19911 پر رابطہ کرکے حقیقت حال سے مطلع کریں۔ ہر شکایت کا فوری نوٹس لیا جاتا ہے ۔ وزارت سعودی لیبر مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور محنت مزدوری کا ماحول بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ 

شیئر: