Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوکونٹ چٹنی چکن بنانے کی ترکیب ‎

اجزاء :
چکن بریسٹ 8عدد
نمک حسب ذائقہ
دھنیا پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ
زیرہ پائوڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
لہسن( چوپ کی ہوئی) دو جوے
دودھ آدھا کپ
کوکونٹ( کش کیا ہوا) دو کپ
مکھن پامارجرین(پگھلا ہوا) چوتھائی کپ
چٹنی کے لیے:
سیب (چوپ کیا ہوا) ڈھائی کپ
خشک خوبانی(کٹی ہوئی) ایک عدد
شکر 3/4 کپ
سرکہ 1/2 کپ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
دار چینی(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
زیرہ پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا پائوڈر 1/4 چائے کا چمچہ
لونگ(پسی ہوئی) 1/4 چائے کا چمچہ
لال مرچ پائوڈر 1/2 چائے کا چمچہ
لیموں ایک عدد(پتلے سلائس کیے ہوئے)
لہسن(چوپ کر لیں) ایک جوا
(ترکیب: چٹنی کے لیے)
سیب ، خشک خوبانی ، شکر ، سرکہ ، ادرک ، نمک ، دار چینی ، لونگ ، لال مرچ ، لیموں، لہسن ملا کر ایک ابال لے آئیں اس کے بعد آگ ہلکی کر کے پکائیں ، ایک گھنٹے بعد چٹنی گاڑھی ہو جائے تو تھوڑا ٹھنڈاکر کے ڈھک کر فریج میں رکھیں۔
(ترکیب: چکن کے لیے)
چکن بریسٹ کو فلیٹ کر لیں ، 1/4 انچ پتلا کر لیں ، نمک ،دھنیا ، زیرہ ، لہسن ملالیں ۔ایک فوائل پیپر پر چکن بریسٹ رکھیں ۔ تیار کیا ہوا مکسچر ، چن بریسٹ پر رکھ دیں ۔ اس کے بعد ایک کھانے کا چمچہ چٹنی ڈا ل کر فولڈ کریں ۔ کنارے فولڈ کر کے ٹوتھ پک سے بند کریں ، دودھ میں ڈبو کر کوکونٹ میں رول کریں ، اوون پروف ڈش میں رکھیں ، اوپر مارجین ڈالیں اور ڈھک کر425*C پر1/2 گھنٹہ بیک کر لیں ، اس کے بعد ڈھکے بغیر بیک کریں، جب چکن گل جائے تو ڈش میں نکال کر باقی چٹنی کے ساتھ پیش کریں ۔
 

شیئر: