Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،ٹاسک فورس تشکیل

 اسلام آباد... بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ای ووٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ ٹاسک فورس سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس بطورتھرڈ پارٹی نادرا کے آئی ووٹنگ سافٹ وئیر کا ٹیکنیکل آڈٹ کرے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ٹاسک فورس نادرا کے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لے گی۔ ٹاسک فورس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شامل ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ٹاسک فورس 10 دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔رپورٹ سپریم کورٹ کو بھی پیش کی جائے گی۔ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس جمعہ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا۔
مزید پڑھیں:ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے انتخابات کی تیاریاں

شیئر: