استنبول.... شفقت اور مہربانی بہترین انسانی صفات میں شامل کی جاتی ہے۔ اکثررحمدل افراد سے دوسروں کا دکھ درد دیکھا نہیں جاتا اور وہ بساط بھر دوسروں کی مدد کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک مہربان اور رحمدل قسم کے اجنبی شخص نے ایک زخمی گلہری کے ساتھ کر دکھایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شخص راستے سے چلا جارہا تھا کہ اسے ایک کنارے پر زخمی حالت میں پڑی گلہری نظرآئی۔جب وہ اس کے قریب پہنچا تو اندازہ ہوا کہ وہ بری طرح سے زخمی ہے او راسکے دونوں بازو ٹوٹ چکے ہیں چنانچہ اس نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس اسے لے گیا جہاں اسکی مرہم پٹی کرائی اور پھر دودھ، بسکٹ اور دیگر لذیذ چیزو ںسے اسکی خاطر تواضع بھی کی۔ زخمی گلہری کو اسپتال سے وہ سیدھے اپنے گھر لے آیا اور ایک بستر پر بٹھا کر کمبل اس پر ڈالدیا۔اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں مصیبت زدہ گلہری کے زخمی اور ٹوٹے ہوئے بازو بھی نظرآرہے ہیں۔