ترکی :دوران ایمرجنسی شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے،امریکہ
واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے ترکی میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔جمعہ کو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نووارٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ایسی صورتحال میں ملک میں عالمی ضابطوں اور خود ترکی کے قوانین کے تحت آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانا ایک مشکل کام ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے 24 جون کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ترکی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔