سپریم کورٹ کے 6 ججوں کو کارروائی کے باوجود نہیں ہٹایا جاسکا
نئی دہلی ....سپریم کورٹ میں کئی ایسے جج موجود تھے جن کے خلاف ماضی میں برطرف کرنے کے بارے میں سوچا گیا لیکن اب تک انہیں برطرف نہیں کیا گیا حالانکہ ان پر بے ضابطگی اور کرپشن کے کئی الزامات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی نہ کسی وجوہ کی وجہ سے انکے مقدمات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اب بھی 6موجودہ جج ایسے ہیں جن کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے مگر اب تک انہیں باضابطہ طور پر نہیں ہٹایا جاسکا۔ آئین کے تحت کسی بھی جج کو اس وقت برطرف کیا جاسکتا ہے جب صدر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور کی جانے والی تحریک کی بنیاد پر فیصلہ دیں۔ سپریم کورٹ کے برطرف کئے جانے والے پہلے جج بھی راماسوامی تھے جنہیں 1951ءمیں شروع کئے گئے مقدمے کی بنیاد پر ہٹایا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990ءمیں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے اپنے ادوار میں سرکاری رہائش پر دل کھول کر اخراجات کئے تھے۔ اس زمانے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔