Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساف فٹبال ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں ہونگی

ڈھاکا:ساوتھ ایشین فٹبال ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 4 سے15 ستمبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 7ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جنھیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو میزبان بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے، گروپ بی میں دفاعی چیمپئین ہند، مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 12ستمبرکو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 15ستمبر کو شیڈول ہے۔ بنگلہ دیش تیسری مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل 2003 اور 2009 کے ایونٹس بھی بنگلہ دیش میں منعقد ہوئے تھے۔ ہر گروپ سے 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر یں گی۔ ایونٹ کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوتا ہے، حالیہ ایونٹ گزشتہ سال دسمبر میں ہونا تھا تاہم انڈین سپر لیگ کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا۔ ہند کی ٹیم ساف فٹبال چیمپئین شپ میں 7 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ تین مرتبہ رنرز اپ بھی رہی، افغانستان، مالدیپ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل حاصل کرچکی ہیں۔

شیئر: