Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سیاروں کی کھوج میں ناسا کا جدید خلائی جہاز روانہ

 فلوریڈا۔۔۔ ناسا نے نئی دنیاوں کی تلاش کے لیے جدید ترین خلائی جہاز روانہ کردیا جسے’ ٹرانسیٹنگ ایکسو پلانٹ سروے سیٹلائٹ‘ یا ”ٹیسس“ کا نام دیا گیا ہے۔ سیاروں کی تلاش کے لیے اپنی نوعیت کا یہ پہلا مشن ہے جسے اسپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کی دلچسپی زمین نما سیاروں میں ہے جہاں ممکنہ طور پر زندگی موجود ہوسکتی ہے۔ٹیسس ایک جانب تو آسمان کے وسیع حصے کی چھان بین کرکے زمین جیسے نئے سیارے دریافت کرے گا تو دوسری جانب وہ ان کے مرکزی ستاروں (سورج) کو ڈھونڈے گا۔ اس طرح ٹیسس 2 سال تک زمین سے قریب اور روشن ستاروں کا ٹرانزٹ کے ذریعے جائزہ لے گا۔پہلے یہ سیٹلائٹ اپنے 6 تھرسٹر جلاکر چاند تک پہنچے گی اور چند ہفتوں میں ٹیسس چاند کے مدار میں داخل ہوکر اس کی کششِ ثقل کو استعمال کرتے ہوئے ایک خاص مدار میں داخل ہوگا۔ میسا چیوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں سیٹلائٹ پر کام کرنے والے اہم سائنس داں جارج رِکر کہتے ہیں کہ زمین سے قریب آتے ہوئے یہ اس کی بہترین تفصیلی تصاویر بھی اتارے گا اور اس سے قبل ایسا ممکن نہ تھا۔اپنے 2سالہ سروے کے دوران خلائی جہاز آسمان کو 26 حصوں میں تقسیم کرکے آسمان کا جائزہ لے گا۔ اس میں4 جدید ترین وائڈ فیلڈ کیمرے نصب ہیں جو 85 فیصد آسمان کو کھنگالیں گے۔

شیئر: