چیف جسٹس سے کافی امیدیں ہیں،بلاول
ملتان... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب ساری زندگی کسی کے اشارے پر چلتے رہے آج انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے ۔جب ضیا ءسے احکامات لے رہے تھے، بے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کر رہے تھے انہیں ووٹ کی عزت کا خیال نہیں آیا۔ نواز شریف پارلیمنٹ اوردیگرکی عزت نہیں کرتے۔ان کی بھی کوئی عزت نہیں کرے گا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی اور نظریاتی جماعت ہے۔ن لیگ اور پی ٹی آئی نے عوام کیلئے کیا کیا؟سندھ حکومت10سال سے غربت کے خاتمے پر پروگرام چلا رہی ہے۔پچھلے10سال جیسی جمہوریت چلی پہلے ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ا مید ہے اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم نگراں وزیراعظم پراتفاق کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکتی ہے۔ علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے جنوبی پنجاب صوبے کابننا ضروری ہے۔ بلاول نے کہا کہ (ن( لیگ نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کیا۔بجلی وفاق کی ذمہ داری ہے۔ وفاق کا نمائندہ کہتا ہے بل نہیں دیتے تو بجلی نہیں دیں گے۔آپ بجلی کب دے رہے ہو؟ بجلی بھی نہیں دیتے ہیں اور اووربلنگ بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے کافی امیدیں ہیں۔ امید ہے چیف جسٹس قانون کے مطابق انصاف دلائیں گے۔