Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار نے 72گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا

کراچی ... ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی و صوبائی حکومت کو پانی ،بجلی سمیت کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی کااعلان نہیں کیا تو پھر گور نر ہاوس ، وزیر اعلی ہاثس ،کے الیکٹرک ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے دفاتر کا گھیراو کیا جائے گا اور دھرنے دئیے جائیں گے ۔سوئی گیس اور کے الیکٹرک کے درمیان جھگڑے میں کراچی کے عوام کا کیا قصور ہے۔کراچی کی پانی و بجلی کا کنٹرول کراچی والوں کے ہاتھ میں دو۔ہمارا احتجاج غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،وفاقی و صوبائی حکومتوں کے خلاف ہے۔شہباز شریف صاحب اب کراچی والے کسی کی باتوں میں آنے والے نہیں۔کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ جب تک ہمارے مظاہرے میں کرنٹ نہیں ہوگا تب تک پانی ملے گا نہ بجلی ملے گی ۔عوام کا کرنٹ کچھ لوگوں کو لگے گا جب ہی عوام کو بجلی ملے گی ۔ 60 سے 70 فیصد کا ٹیکس ہم دیں اور ہم ہی مظاہرہ کریں۔کراچی کی پانی و بجلی کا کنٹرول کراچی والوں کے ہاتھ میں دو۔انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہے۔ہمارا احتجاج وفاقی و صوبائی حکومتوں کے خلاف ہے۔ہمارا احتجاج کراچی اور سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عدم تعاون کی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا تو دیکھتے ہیںوفاق اور صوبائی حکومت کیسے چلتی ہے ۔
مزید پڑھیں:کراچی کو ایشیا کا نیو یارک بنائیں گے ،شہباز شریف

شیئر: