Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#وہ_اچھا_وقت_تھا

پاکستانی ٹویٹر صارفین ٹویٹر پر اپنی ماضی کی یادوں کو تازہ کر رہے ہیں اور” وہ اچھا وقت تھا“ ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی زندگی کی کھٹی میٹھی یادوں کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
فاطمہ حبیب نے ٹویٹ کیا : ہماری زندگی کا اچھا وقت ہمارے لئے اچھی یادیں بن جاتا ہے جبکہ برا وقت ہمیں زندگی بھر کے لئے سبق دے جاتا ہے۔
آمنہ ایمان نے کہا : میرے لیے حج کے لیے بیت اللہ کا سفر کرنا زندگی کا سب سے اچھا وقت تھا۔
منجو کا کہنا ہے : اچھا وقت وہ تھا جب ایک روپے میں 2اکلیرٹافیاں ملتی تھیں۔
فاران مجید نے ٹویٹ کیا : یونیورسٹی داخلہ سے پہلے کی زندگی میرا اچھا وقت تھا۔
بریر علی حسن کے مطابق : اچھا وقت وہ تھا جب پاکستان کے پاس صرف ایک ٹی وی چینل ہوتا تھا۔
سید مہر شاہ نے کہا : اچھی یادیں تو اُس دور کی ہیں جب پاکستان ایک پرامن ملک تھا۔
اظہرعلی کے مطابق : اچھا وقت وہ تھا جب ہم بچے تھے ، من کے سچے تھے۔
عیشہ نے کہا : میری زندگی کا بہترین وقت وہی تھا جب لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی۔
اریج زبیر کے مطابق : یونیورسٹی کا پہلا دن انکی زندگی کا سب سے اچھا وقت تھا۔
فہد عباسی نے کہا : سب سے اچھا وقت وہ تھا جب ہم دوستوں کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلتے تھے۔
رضا الہٰی نے ٹویٹ کیا : میری زندگی کا سب سے اچھا وقت وہ تھا جب ہم پاکستان ٹیلی ویژن پر عینک والا جن ڈرامہ دیکھتے تھے۔
عیشا نے ٹویٹ کیا : زندگی کی کچھ یادیں ناقابل فراموش ہوتی ہےں اور وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں