Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکاراگوامیں پینشن اصلاحات پر احتجاج ، 30افراد ہلاک

 نکاراگواسٹی.... نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں گزشتہ ہفتے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

                

شیئر: