Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل نا انصافی کا نشانہ بنایا گیا،سعد رفیق

لاہور ...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلسل نا انصافی کا نشانہ بنایا گیا۔ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات اور رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی ماضی اور حال کی تمام حکومتوں سے بہتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں۔ ملک میں سب کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا اور انتخابی عمل متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف احترام سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ فریقین ایک دوسرے کی درگت بنانے کی بجائے انصاف اور تدبر سے کام لیں۔
مزید پڑھیں:جمہوریت نہیں بدترین ڈکٹیٹر شپ ہے،نواز شریف

شیئر: