تلنگانہ میں ہولناک حادثہ، خاتون کا ہاتھ کٹ کر سڑک پر جاگرا
حیدرآباد- - - - سڑک حادثہ میں ایک خاتون کا ہاتھ جسم سے الگ ہوکر سڑک پر جا گرا۔یہ بھیانک حادثہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے چیوڑلہ منڈل میں پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق راجندرنگر منڈل سے تعلق رکھنے والے محمد حمید اپنی بیوی اور 4 بچوں کےہمراہ آٹو میں کوڑنگل جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم وین نے آٹو کو اوور ٹیک کرنے کے دوران ٹکر ماردی جس سے خاتون کا سیدھا ہاتھ جو آٹو سے باہر نکلا ہوا تھا کاندھے سے کٹ کر سڑک پر جاگرا۔زخمی حالت میں خاتون کو اسپتال لے جاتے ہوئےراستے ہوئے دم توڑ گئی ۔حمید کی ایک لڑکی بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئی۔