Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف توپیپلز پارٹی کا فارورڈ گروپ ہے،ڈاکٹر عاصم

کراچی...پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کے حوالے سے کوئی فکر نہیں۔ تحریک انصاف تو پیپلز پارٹی کا فارورڈ گروپ ہے۔ کراچی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے قائد اعظم کا تھا اور رہے گا ۔مسلم لیگ (ن)والے کہتے تھے کہ پاکستان سے ایک سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے لیکن آج پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ضرور علیحدہ صوبے بننے چا ہئیں،یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔پڑوسی ملک ہندوستان میں ابتدا میں17ریاستیں تھیں ،آج 31 ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیشنلزم کا نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے۔ ہر علاقے میں لوگ کام کر رہے ہیں۔ سرائیکی صوبے کی بھی تحریک چل رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ارے بابا ےہ تو سیاسی کیس ہے۔ جے آئی ٹی کی قانون شہادت میں کوئی حیثیت نہیں۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ؟

شیئر: