Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے وزیر قانون اسمبلی میں گٹکا کھاتے پکڑے گئے

کراچی ..سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گٹکا کھانے پر صوبائی وزیرقانون ضیا الحسن لنجار کو اسپیکر نے ایوان سے باہر بھیج دیا۔وزیرقانون ضیا الحسن لنجار اور پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی فراز ڈیرو گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے گئے۔اسپیکر نے ارکان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو گٹکا کھانا ہے تو باہر جا کر کھائیں۔ ایوان کے ماحول کو خراب نہ کریں۔ اسپیکر کی سرزنش پر دونوں ارکان کو ایوان سے باہر جانا پڑا۔ وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے موقف اختیار کیا کہ وہ گٹکا نہیں بلکہ چیونگم چبا رہے تھے۔ انہوں نے اسپیکر سے ایوان میں معذرت بھی کی۔

شیئر: