پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،روس
ماسکو ...روسی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سیلیوکوف نے پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے اہم ملک قرار دیتے ہوئے موجودہ عسکری تعاون میں مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ سرکاری دورے پر روس پہنچے۔ روسی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سیلیوکوف سے کریملن پیلس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پرروسی جنرل اولیگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستانی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ جنرل باجوہ نے روسی فوجی سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھی دو طرفہ عسکری تعلقات کو بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ روس نے حال ہی میں خطے کے سنگین معاملات کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے تنازعات کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا ۔