Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی: سائیکل سواروں کیلئے اطالوی جھیل کے گرد 87میل لمبا پل

روم .... اٹلی کے سب سے بڑی اور یورپ کی سب سے دیدہ زیب جھیل کے گرد اب ایک 87میل لمبی اضافی گزر گاہ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس کے بہت سارے حصے اب مکمل ہوچکے ہیں اور بہت سے حصوں کو اب آخری شکل دینا باقی ہے۔  تکمیل پر9کروڑ پونڈ لاگت آنے کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خوبصورت تصویر ڈرون کی مدد سے حاصل ہوئی ہے۔ جاری ہونے والی تصاویر اور وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ اس پختہ سڑک کے ساتھ پہاڑ کے کنارے کنارے بننے والی یہ گزر گاہ 2021ء تک مکمل ہوجائیگی اور اسی سال کے آخر تک اسے آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائیگا۔ یہ راستہ اتنا خوبصورت ہوگا کہ اسے ابھی سے  سائیکل سواروں کیلئے بطور خاص بے حد دلکش، آرام دہ اور پرتفریح قرار دیا جارہا ہے۔ یہ گزر گاہ گارڈا نامی جھیل کے گرد بن رہی ہے جبکہ ساتھ ساتھ چلنے والی پختہ سڑک سرنگوں کے درمیان سے گزرتی ہے اور انہی دو چیزوں کے اشتراک نے اس پورے حصے کو قابل دید بنادیا ہے۔تعمیر کا انداز کچھ ایسا ہے کہ اس راستے کے کچھ حصے  پختہ نظر آتے ہیں اور کچھ حصے لچکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ماہرین کا یہ کہناہے کہ اس پر سے گزرنے والے سائیکل سواروں کو ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ وہ پانی پر سواری کررہے ہیں۔ علاقے سے گزرنے والے ڈرون نے اس راستے کی تعمیر کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔یورپ کے سائیکل سواروں کا بھی یہی خیال ہے کہ جب وہ اس زیر تعمیر پل سے یہاں گزریں گے تو انہیں حقیقی سائیکل سواری کا مزا آئیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -جاپان: دنیا کی معمر ترین خاتون 117سال کی عمر میں چل بسیں

شیئر: