Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما کے دوران سعودی طلبا ءو طالبات کیلئے روزگار ٹریننگ پروگرام

 ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود اور فروغ افرادی قوت فنڈ(ہدف) نے نجی اداروں سے کہا ہے کہ وہ موسم گرما کے ٹریننگ پروگرام میں حصہ لیں ۔ طلباءو طالبات کو اپنے یہاں ٹریننگ کے مواقع فراہم کریں۔ اس حوالے سے ایوان شاہی کے جاری کردہ فیصلے کی پابندی کریں۔ اس کے تحت 25یا اس سے زیادہ ملازمین والا نجی ادارہ مقررہ تعداد میں طلباءو طالبات کو موسم گرما کے دوران روزگار کا ہنر و تجربہ فراہم کرنے کا پابند ہے۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے توجہ دلائی کہ نجی ادارے آن لائن مذکورہ پروگرام کیلئے اندراج کرا سکتے ہیں۔ بنیادی شرط یہ ہے کہ طالبہ یا طالب علم کی عمر 17برس سے کم نہ ہو۔ تربیت دو طرح کی ہو گی۔ ایک تو نجی ادارے کے اندر ملازم کی حیثیت سے تربیت دی جائیگی۔ دوم یہ کہ نجی ادارے کی فنڈنگ سے چلنے والے تربیتی ادارے طلباءو طالبات کو ٹریننگ دیں گے۔ 
 

شیئر: